تنزانیہ میں سونے کی کان گرنے سے 19 افراد ہلاک

Gold Mine

Gold Mine

ڈوڈومہ (جیوڈیسک) تنزانیہ میں سونے کی کان گر جانے کے باعث 19 افراد دب کر ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کہاما ڈسٹرکٹ میں سونے کی کان میں کام کرنے والے مزودر اچانک کان گرجانے کے باعث ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے، مقامی پولیس نے 19 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام مزدوروں کی لاشیں نکال لیں گئی ہیں۔

واضح رہے کہ تنزانیہ سونے کے ذخائر رکھنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے تاہم غیر قانونی طور پر سونا اسمگل کئے جانے اور مزادوروں کی حفاظت کے لئے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث آئے روز حادثات میں جانی نقصان ہوتا ہے۔