مظفر گڑھ: سسر نے مبینہ طور پر تیل چھڑک کر بہو کو آگ لگا دی

Muzaffargarh

Muzaffargarh

مظفر گڑھ (جیوڈیسک) مظفر گڑھ کے علاقے ہیڈ بکائی کی رہائشی شبانہ مائی کی شادی چار سال قبل صدیق سے ہوئی تھی تاہم گھر میں لڑائی جھگڑے معمول بن گئے تھے

جس پر آج سسر پیر بخش نے خاتون کو کمرے میں بند کر کے تیل چھڑک کر آگ لگا دی جس سے خاتون بری طرح جھلس گئی جسے نشتر اسپتال ملتان کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق شبانہ مائی کا جسم 100فیصد جھلس گیا ہے اور اس کی حالت تشویش ناک ہے۔ واقعے کے بعد تھانہ شاہ جمال کی پولیس نے شبانہ کے سسر پیر بخش اور شوہر صدیق کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے۔