کراچی: تحریک انصاف کے جلسے کیلئے سکیورٹی پلان تیار

PTI

PTI

کراچی (جیوڈیسک) حلقہ 246 میں ضمنی انتخابات میں کامیابی کیلئے ایم کیو ایم ، پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے امیدواروں میں سیاسی معرکہ 23 اپریل کو ہوگا

جس کیلئے سیاسی جلسے اور ریلیاں بھی عروج پر ہیں۔ تحریک انصاف نے 19 اپریل کو شاہراہ پاکستان پر انتخابی جلسے کا اعلان کیا ہے جس کی سکیورٹی کیلئے پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ جلسے کی سکیورٹی پر 3 ہزار 2 سو 37 افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ 8 ایس پی ، 16 ڈی ایس پی اور 40 ایس ایچ اوز سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔

تحریک انصاف کے رہنمائوں کی سکیورٹی کیلئے اسپیشل سکیورٹی یونٹ اور ریزرو فورس کے جوانوں کی خدمات بھی لی گئیں ہیں۔ پنڈال میں بم ڈسپوزل اسکوڈ کی 6 ٹیمیں بھی موجود ہوں گی۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کہتے ہیں کہ ضمنی انتخابات کی سکیورٹی فول پروف بنائی جائے گی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی الیکشن مہم اور جلسے جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔