زین قتل کیس، پولیس نے مصطفے کانجو کو مرکزی ملزم قرار دیدیا

Mustafa Kanju

Mustafa Kanju

لاہور (جیوڈیسک) پولیس نے تفتیش کے بعد مصطفے کانجو کا چالان مکمل کر لیا ہے۔

تفتیش میں مصطفے کانجو مرکزی ملزم ثابت ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقتول زین اور زخمی حسنین کو لگنے والی گولیاں ایک ہی کلاشکوف کی ہیں۔ مصطفے کانجو سے برآمد کی گئی کلاشنکوف سے گولیوں کے خول میچ کر گئے ہیں۔