نیا کپتان پرانے پلیئرز کے ساتھ بہتر نتائج نہیں دے سکے گا: انضمام الحق

Inzamam

Inzamam

ملتان (جیوڈیسک) انضمام الحق اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف ہار کو اپ سیٹ نہیں کہیں گے

کیونکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا معیار گر چکا ہے۔ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ نا ہونا بھی کرکٹ ٹیم کی ناکامی کی وجہ ہے۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ڈومیسٹک نظام انتہائی کمزور ہے۔

بورڈ حکام مظبوط ڈومیسٹک سسٹم بنائیں تاکہ بہتر کھلاڑیوں کو سامنے لایا جا سکے۔ انضمام الحق کا کہا تھا کہ محمد رضوان نے بہتر پرفارمنس پیش کی۔