پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آج دوسرا ون ڈے میچ ہو گا

Pakistan and Bangladesh

Pakistan and Bangladesh

ڈھاکہ (جیوڈیسک) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری 3ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج شیر بنگلہ اسٹیڈیم ،میرپور ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

گرین شرٹس کو سیریز میں واپسی کے لیے آج کے میچ میں کامیابی لازمی حاصل کرنا ہوگی، دوسرے جانب بنگال ٹائیگرز تاریخ میں پہلی بار گرین شرٹس کو سیریز میں شکست دینے کے لیے پر امید ہیں۔

اس سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فٹنس مسائل سے دوچار ہیں ، جہاں سہیب مقصود، سہیل خان، یاسر شاہ اور اب احسان عادل بھی بغیر کوئی میچ کھیلے انجری کے سبب سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، انکی جگہ فاسٹ بالر عمر گل کو طلب کرکے ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹائیگرز نے گرین شرٹس کو پہلے ایک روزہ میچ میں 79 رنز سے شکست دے کر 16سال بعد تاریخ رقم کی تھی اور اب انکی نظریں سیریز پر مرکوز ہیں۔