میلبورن (جیوڈیسک) آسٹریلوی پولیس نے میلبورن میں دہشتگرد منصوبے کے الزام میں گرفتار پانچ افراد میں سے ایک نوجوان پر فرد جرم عائد کردیا اور 3افراد کو رہا کردیا گیا ہے۔
آسٹریلوی پولیس نے گذشتہ رات میلبورن شہر کے مختلف علاقوں میں سیکڑوں اہلکاروں نے چھاپے کے دوران پانچ افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔ جن پر الزام تھا کہ وہ شدت پسند تنظیم داعش سے متاثر ہیں اور وہ اگلے ہفتے پہلی جنگ عظیم کی یاد میں تقریب کے دوران دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
تاہم پولیس نے گرفتار تین افراد کو رہا کردیا، جبکہ ایک نوجوان سودت بسیم پر دہشتگرد منصوبے کی فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ انہیں 24اپریل کو عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ دوسرا نوجوان پولیس حراست میں ہے۔