قتل کے وقت ملزم شفقت حسین کی عمر 14 سال نہیں تھی: ایف آئی اے

Shafqat Hussain

Shafqat Hussain

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سات سال کے بچے کے قتل میں سزائے موت پانے والے مجرم شفقت حسین کی عمر کے حوالے سے ایف آئی اے نے تحقیقات مکمل کر لیں۔

ایف آئی آے کی جانب سے مرتب کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قتل کے وقت مجرم شفقت حسین کی عمر 14 سال نہیں تھی۔ ملزم کے تمام ریکارڈ کی چھان بین کے بعد یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ مجرم کی عمر 23 سال تھی۔

ایف آئی ایف نے مجرم کی عمر کے حوالے سے رپورٹ وزارت داخلہ کو بھیج دی ہے قتل کی واردات کے وقت مجرم کی عمر 14 سال نہیں بلکہ 23 سال تھی۔