نائجیریا میں پراسرار بیماری نے 18 افراد کی جان لے لی

Patient

Patient

ابوجہ (جیوڈیسک) نائیجریا میں پراسرار بیماری نے 18 افراد کی جان لے لی ہے تاہم ماہرین اب تک اس کی وجوہات کا پتہ نہیں لگا پائے۔

نائیجیریا کی ریاست اونڈو سے پھیلنے والی یہ بیماری اب گرد و نواح کے علاقوں میں بھی پھیلتی جا رہی ہے، اس بیماری میں مبتلا افراد کو پہلے دھندلا دکھائی دینے لگتا ہے پھر سر میں درد ہوتا ہے۔

مریض اپنے حواس کھو بیٹھتا ہے، جس کے 24 گھنٹے میں مریض کی موت واقع ہوجاتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت اور نائیجریا کے ماہرین بیماری کی نوعیت کا پتہ لگا رہے ہیں تاہم اب تک وہ کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی افریقی ممالک میں ایبولا کا وائرس تباہی مچا چکا ہے جس کا شکار ہوکر ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔