ایشوریہ اور سونم کانز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں جلوے بکھیریں گی

Aishwarya and Sonam Kanz

Aishwarya and Sonam Kanz

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اور سونم کپور رواں برس بھی فرانس میں منعقد ہونے والے کانز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی رونق بڑھائیں گی۔

بین الاقوامی کاسمیٹک کمپنی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر تصدیق کی ہے کہ فرانس کے بین الاقوامی سالانہ فلمی میلہ کانز فلم فیسٹیول 13 مئی سے 24 مئی تک جاری رہے گا۔

جس میں بالی ووڈ اداکارہ اور سپر ماڈل ایشوریہ رائے بچن اور سونم کپوران کی مصنوعات کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر جلوہ افروز ہوں گی۔

واضح رہے کہ ایشوریہ رائے اور سونم کپور اس سے قبل بھی اس بین الاقوامی فلمی میلے میں جلوے بکھیر چکی ہیں۔