میرپور :پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف مشکلات کا شکار

Pakistani Team

Pakistani Team

میرپور (جیوڈیسک) بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ، سیریز کے دوسرے اور اہم میچ کیلئے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

عمر گل مکمل فٹ ہونے کے باوجود ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے ، سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے پاکستان کو شکست دے کر ایک صفر کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

قومی ٹیم کے چار کھلاڑی 59 رنز پر پویلین لوٹ گئے , فواد عالم اور محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے , اظہر علی 36 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں‌ بلے باز رہے , سرفراز احمد صرف 7 رنز بنا سکے۔