دھاندلی زدہ حکمران قومی اثاثوں کی فروخت سے باز رہیں۔ امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نجکاری کے نام پر قوم کے وسا ¿ل کو فروخت کرنے کا نام اگر معیشت کی بہتری ہے تو قوم ایسی بہتری کو مسترد کرتی ہے کیونکہ گھر یلو سامان یا گھر کی فروخت کے ذریعے وقتی ولمحاتی خواہشات اور تعیشات کی تسکین تو ممکن ہے مگر ا س طرح پوری زندگی عزت سے گزارنا ممکن نہیں ہوتا۔

محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی ‘ سینئروائس چیئرمین فاروق کمال ‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ صدر سلیمان سولنگی ‘ نائب صدر یونس سایانی ‘ سیکریٹری راجہ انور ایڈوکیٹ ‘ فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر ‘ کراچی ڈویژن کے صدر اقبال چاند ‘ میڈم انیتا اور تبسم ناز نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے حبیب بنک کے شیئرز کی فروخت کے بعد مزید 35اداروں کی نجکاری کے اعلان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنے والوں کو کمیشن کے حصول اور کرپشن کی بندر بانٹ کیلئے قوم کی اثاثوں کی فروخت کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

وزیر خزانہ جھوٹے اعدادوشمار کے ذریعے معیشت کی بہتری دعووں کی بجائے قوم کی حالت پر رحم کریں جبکہ حکومت اپنی ناکامی کو تسلیم کرے اور قومی اثاثوں کی فروخت کے ذریعے قوم کے مستقبل کو مزید تاریک و سیاہ بنانے کی بجائے قوم پر رحم کرتے ہوئے مستعفی ہوجائے۔