حنیف عباسی پر جھوٹا مقدمہ بنوایا گیا: سعد رفیق یہ دس بیس گرام افیون نہیں دو ٹن ایفی ڈرین کا معاملہ ہے: شیخ رشید

Saad Rafique And Sheikh Rashid

Saad Rafique And Sheikh Rashid

اسلام آباد (جیوڈیسک) 2013 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید میں نوک جھونک ہوئی۔

خواجہ سعد رفیق نے ٹی وی پروگرام میں 2013ء کے عام انتخابات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جتوانے کیلئے اسوقت کی اسٹیبلشمنٹ نے حنیف عباسی پر ایفی ڈرین کا جھوٹا مقدمہ بنوایا جس پر شیخ رشید نے کہا کہ 10 گرا م یا 20 گرام افیون کا مسئلہ نہیں، 2 ٹن ایفی ڈرین کا کوٹہ ہے۔

وزیر ریلوے اور سپیکر قومی اسمبلی نفسیاتی طور پر دبائو کا شکار ہیں، دھاندلی ثابت ہوئی تو عمران خان الیکشن کی کال دیں گے۔