لاہور (جیوڈیسک) بنگلا دیش کےخلاف واحد ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے لئے کپتان شاہد آفریدی سمیت قومی کرکٹر آج روانہ ہوں گے۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں تین روزہ پریکٹس کے بعد ٹی 20 سکواڈ میں شامل شاہد آفریدی’ سہیل تنویر’ احمد شہزاد اور مختیار احمد آج براستہ ہانگ کانگ ڈھاکہ پہنچیں گے۔
بنگلا دیش پہنچنے کے لئے قومی کرکٹرز کو تین گھنٹے کا سفر اب نو گھنٹوں میں طے کرنا ہے۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ چوبیس اپریل کو شیڈول ہے۔ ٹیسٹ سکواڈ کے کرکٹرز اکیس اپریل کو ڈھاکہ روانہ ہوں گے۔