عراقی افواج نے داعش سے آئل ریفائنری واپس چھین لی

Oil Refinery

Oil Refinery

بغداد (جیوڈیسک) عراقی فورسز نے داعش کے مسلح دہشت گردوں سے ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کے بیشتر حصے واگزارکرالئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق داعش کے مسلح جھتوں نےایک ہفتہ قبل حفاظتی حصارتوڑ کر ریفائنری کے بیشتر حصوں پر قبضہ کرلیا تھا جن میں اسٹوریج ٹینک بھی شامل ہیں۔

عراقی انسدادِ دہشت گردی فورسز کے ترجمان نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ فوجی دستوں نے زیادہ تر حصوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے لیکن ابھی بھی ریفائنری کے کچھ حصے شدت پسندوں کے قابض ہیں۔

ترجمان سباح النومانی کے مطابق اگلے چندگھنٹوں میں مکمل کنٹرول حاصل کرلیا جائے گا۔

عراقی فورسز بیجی نامی اس ریفائنری کو اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں داعش سے چھین چکی ہیں لیکن داعش اس پر دوبارہ قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

دولت اسلامیہ کے دہشت گردوں کو عراقی افواج اور شیعہ ملیشیاؤں کے ہاتھوں اسی ماہ تکریت میں ہزیمت خیز شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔