بھارتی فوج کی شکر گڑھ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ

Indian Army

Indian Army

شکر گڑھ (جیوڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ورکنگ بائونڈری پر شکر گڑھ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ کا سلسلہ شروع کیا۔

پاکستان کی طرف سے تحمل کا مظاہرہ کیا گیا تاہم شیلنگ جاری رہنے پر پاک رینجرز نے جوابی کارروائی کی جس کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔