مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 20/4/2015

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) محمد نعیم شہید کو زندہ جلانا بد ترین دہشت گردی ہے، مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا جائے، سانحہ یوحنا آباد میں زندہ جلائے جانے والے محمد نعیم شہید کی فاتحہ خوانی کے موقع پر علما کرام کا خطاب،سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندو ں کی شرکت، تفصیلات کے مطابق سانحہ یوحنا آباد میں زندہ جلائے جانے والے محمد نعیم شہید کیلئے فاتحہ خوانی نیواں تھہ میں کی گئی، اس موقع پر قاری محمد الیاس قادری المعروف بابا جی سرکار،حافظ محمد سلیم و حافظ محمد عظیم (بھائی محمد نعیم شہید،حضرت علامہ مولانا مفتی حاجی امداد اللہ قادری نعیمی،حضرت علامہ مولانا قاری غلام محمد نوری، حضرت علامہ مولانا قاری سید شبیر حسین بخاری،حضرت علامہ مولانا قاری محبوب قادری، حضرت علامہ مولانا قاری محمد رمضان بدر نوری،حضرت علامہ مولانا قاری فاروق احمد چشتی، حضرت علامہ مولانا محمد الیاس قادری عطاری، صاحبزادہ قاری محمد جنید قادری، حضرت علامہ مولانا حافظ شرافت قادری،حضرت علامہ مولانا محمد اشفاق بابر، حضرت علامہ مولانا قاری محمد شہباز عطاری، غضنفر علی قادری،حافظ محمد عدیل قادری، علامہ مولانا محمد عاطف قادری نعیمی، علامہ مولانا محمد سجاد ساقی قادری،محمد عادل قادری چشتی، محمد تاشفین ٹیپو، محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی، زبیر احمد بھٹی عبدالقیوم کے علاوہ سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، علما کرام اور شہید کے بھائی حافظ محمد سلیم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ محمد نعیم شہید کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا جائے اورواقع میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرکے پھانسی کے پھندے تک پہنچایا جائے، اگر حکومت نے سستی دیکھائے اور ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے تو ہم سٹرکوں پر آنے کیلئے مجبور ہوں گیں،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ایم پی اے ندیم سیٹھی کی مامی سابقہ ناظم ارشد رفیق انصاری و چوہدری اصغر علی چیئرمین ثالثی و مصالحتی کمیٹی تھانہ مصطفی آباد کی والدہ انتقال کر گئی، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ہزاروں سوگوواروں کی موجودگی میں سپرد خاک، تفصیلات کے مطابق ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی کی مامی، سابقہ چیئرمین مصطفی آباد محمد رفیق انصاری مرحوم کی اہلیہ، سابقہ ناظم محمد ارشد رفیق انصاری و چیئرمین ثالثی و مصالحتی کمیٹی تھانہ مصطفی آباد چوہدری اصغر علی کی والدہ انتقال کر گئی مرحومہ کی نماز جنازہ آبائی قبرستان میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں ایم پی اے حاجی نعیم صفدر انصاری، سابقہ ناظمین رمضان مستانہ، ملک خالد اقبال، ملک عبدالستار، ایس ایچ او منڈی عثمان والا طارق بشیر چیمہ،رہنما مسلم لیگ ن چوہدری ناصر خاں، جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن myoلاہور ڈویژن سعید احمد بھٹی، جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن myoقصور چوہدری طارق سعید، جمشید عالم، محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ)، مصطفی رحمانی، افتخار سندھو ودیگر سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مرحومہ کی رسم کل آج بروز پیر صبح سات بجے جامعہ مسجد شان اسلام میں ادا کی جائے گی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)حسن فاروق گھمن ایک فرض شناس آفیسر تھا فوری بحال کیا جائے، انہوں نے اپنی تعینات کے دوران سٹی سرکل میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے منشیات، ڈاکیتی و راہزنی کی وارداتوں اور کرپشن میں واضع کمی کو ممکن بنایا، جس کی وجہ سے شریف شہری ان کی بحالی کیلئے دعا گو ہیں، وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے فوری بحالی کے احکامات جاری کریں، تاکہ جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم اپنے انجام تک پہنچ سکے، ان خیالات کا اظہار چوہدری طارق سعید امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل وڈانہ، سعید احمد بھٹی امیدوار برائے وائس چیئرمین یونین کونسل کھارا، محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد، انجمن شہریاں مصطفی آباد ، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں نے وزیر اعلی پنجاب سے کی گئی ایک اپیل میں کیا،

Lalyani

Lalyani

Lalyani

Lalyani

0300-0334-7575126