افغانستان کا عدالتی نظام خواتین کو انصاف فراہمی میں ناکام ہو رہا ہے: اقوام متحدہ

United Nations

United Nations

نیویارک (جیوڈیسک) اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں عدالتی نظام خواتین کو انصاف مہیا کرنے میں ناکام ہو رہا ہے اورگھریلو تشدد کے زیادہ تر معاملات عدالتی کارروائی کے بجائے ثالثی سے طے کیے جا رہے ہیں۔

پورٹ میں کہا گیا ہے کہ گھریلو تشدد کے صرف پانچ فیصد معاملات عدالتی کارروائی کے تحت حل کیے گئے ہیں عدالتی نظام کو بہتر بنایا جائے۔ مالی طور پر مردوں پر انحصار اور کمزور قانونی نظام خواتین کو ان کا حق دلوانے میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

اقوامِ متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل انسانی حقوق ایون سمونوچ کا کہنا ہے کہ خواتین اکثر ایسے معاملات میں ثالثی کرنے پر مجبور ہوتی ہیں