بدین (عمران عباس) چار ماہ قبل مبینا طور پر قاسم آباد حیدرآباد کے علاقے ممتاز کالونی سے اغواہ ہونے والی نوجوان لڑکی بدین سے بازیاب اغوا کے الزام میں آنے والا شخص گرفتار، تفصیلات کے مطابق چار ماہ قبل حیدرآباد قاسم آباد کے علاقے ممتاز کالونی سے مبینا طور پر اغواہ ہونے والی لطیفاں خاصخیلی کو بدین پولیس نے بدین شہر کے باغ محلہ میں ایک گھر پر چھاپا مار کر بازیاب کرا لیا۔
جبکہ اغواہ کے الزام میں آنے والے نوجوان عطا محمد پسیو کو گرفتار کرلیاکرکے لاک کردیا ہے اغواہ ہونے والی لڑکی لطیفاں نے ماڈل تھانے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ حیدرآباد میں ایک گھر میں کام کرتی تھی گھر کا سامان لینے نکلی تو موٹر سائیکل پر سوار ایک عطا محمد پسیو اور ایک نامعلوم شخص مجھے اغواہ کرکے لے گئے اور چار ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا۔
جبکہ اغواہ کے الزام میں آنے والے نوجوان عطا نے بتایا کہ میں حیدرآباد میں کام کرتا تھا وہیں میرا ان کے خاندان سے تعقات ہوئے جس کے بعد میں پچاس ہزار اس کے باب کے علاج کے لیئے بھی دیئے اس کے بعد لطیفاں نے اپنے آپ کو شازیہ میمن بتایا اور مجھ سے نکاح کیا جس کے بعد وہ میری فیملی کے ساتھ رہ رہی ہے میں نے اسے اغواہ نہیں کیا ہے۔
دوسری جانب بدین تھانے کے بڑے منچھی نے بتایا کہ لطفیاں کی ماں حسینہ کی فریاد پر کاروائی کی گئی ہے ان دونوں کو سول کورٹ میں پیش کیا جائے گا جہاں پر عدالت کے فیصلے کے بعد مزید کاروائی کی جائے گی۔