ضلع بدین کے شہر ٹنڈو باگو میں معمولی تقرار پر تصادم، شادی سے ایک دن پہلے دولہے کا باپ قتل

Nawaz Mallah

Nawaz Mallah

بدین (عمران عباس) ضلع بدین کے شہر ٹنڈو باگو میں معمولی تقرار پر تصادم، شادی سے ایک دن پہلے دولہے کا باپ قتل ایک زخمی 2 ملزمان گرفتار، تفصیلات کے مطابق بدین کے قریبی شہر ٹنڈو باگو کے نواحی گاؤں میناں فارم میں بچوں کی باتوں پر بڑوں کا آپس میں تصادم ہوگیا۔

جس کے نتیجے میں ایک روز بعد ہونے والی شادی کے دولہا کا باپ نواز ملاح قتل ہوگیا جبکہ ایک شخص منیر ملاح سخت زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیئے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

قتل ہونے والے نواز ملاح کے بیٹے کی آج شادی ہونے والی تھی، لاش گھر پہنچنے پر شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں، دوسری جانب پولیس نے دو ملزمان ھاشم ملاح اور نیاز ملاح کو گرفتار کرکے لاکپ کردیا ہے۔