اٹک : بھائیوں کے درمیان لین دین کا تنازعہ ٹرک کو آگ لگانے پر بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا تفصیلات کے مطابق جلیل احمد ولد انور خان سکنہ مرزا نے تھانہ سٹی اٹک میں ایف آ ئی آ رد رج کر ائی ہے کہ میرا والد فوت ہو چکا ہے ہم چار بھائی ہیں تمام بھائیوں کو برابر کی جائیداد تقسیم کر دی گئی تھی تمام الگ الگ کاروبار میں لگے ہو ئے ہیں میرے حصے میں نادرن ہارڈویئر اینڈ آئرن سٹور آیا میرا بھائی نثار احمد کے حصے میں بارانی زمین تھی جس کا کوئی کاروبار نہیں تھا۔
میں نے اُس کو اپنے ساتھ ناردرن سٹوربنا کر دیا وقت گزرنے کے ساتھ میرے معاملات بھائی کے ساتھ کشیدہ ہو گئے آئے روز کوئی نہ کوئی مسئلہ کھڑا کر دیتا 4دسمبر 2014کو ہم بھائیوں کے درمیان معززین کی موجودگی میں جرگہ ہوا جس پر تمام معاملات کی نسبت تحریر کیا گیا ہم دونوں کے بھائیوں کے حصے میں الگ الگ تقسیم کردی گئی جرگے میں ٹرک مزدا RIS-1511ایک عدد سیونگ سر ٹیفیکیٹ مالیتی 10لاکھ روپے میرے حصے میں آئے دونوں نثار احمد کے نام تھے لیکن جر گے کے بعد میرا بھائی باز نہ آیا۔
ٹرک دے دیا مگر فائل اور سرٹیفیکیٹ دینے سے انکاری رہا 3اپریل 2015کو ٹرک ڈرائیور ارشد خان نے جہانگیرہ سے سامان لایا اور ٹرک میری دکان کے ساتھ گلی میں کھڑا کر دیا بعد ازاں میرا بھائی ٹرک کو لے گیا مرزا گاؤں کے قریب کھیتوں میں لے جا کر تیل چھڑک کر ٹرک کو آگ لگا دی گئی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔