ضلع کورنگی میں صاف ستھرے اور سرسبز ماحول کا قیام عوام تعاون کے ذریعے یقینی بنا یا جائیگا۔قرة العین میمن

کراچی : ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی قر ة العین میمن نے میونسپل کمشنر مسرور میمن کے ہمراہ کورنگی انڈٹریل ایریا سیکٹر 7 -A ٹینری زون سے نکلنے والے کچرے کے اٹھائے جانے کے کام کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈسروسز محمد رفیق شیخ ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ کورنگی زون سید محمد احمد نقوی اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ کورنگی انڈسٹریل ایریاٹینری زون سے نکلنے والے کچرے کو مناسب طریقہ سے ٹھکانے لگانے اور ماحولیاتی قوانین کے مطابق صاف رکھنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

اور کہا کہ یہاں کے سب ہی لوگ صفائی چاہتے ہیں اور یہ کہ آپ سب ہمارے ساتھ تعاون کریں گے اور کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لئے صحیح طریقہ اختیار کر یں گے انہوں نے مزید کہا کہ کہ انتظامیہ کے پاس وسائل کی کمی کا سامنا ہے مگرباہمی تعاون کے ذریعے کورنگی سیکٹر 7-A کو کچرے سے صاف ستھرا رکھنے کے لئے اقدامات کر یں گے۔

انہوں نے ٹینری فیکٹری کے کچرے کومقرر کردہ کچرا کنڈیوں میں ٹینری فیکٹری مالکان اپنے مقر ر کردہ ٹھیکدار کے زریعے کچرا ڈالے گے جہاں سے کورنگی کا عملہ گاڑیوں کے ذریعے اس کچرے کو اٹھا کر لینڈ فل سائیڈ منتقل کر دے گا۔بعد ازاں انہوں نے علی الصبح کورنگی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کیا موقع پر انہوں نے سینٹری ورکرز کی حاضری کو چیک کیا انہوں نے ہدایت جاری کیں کہ ٹائم کی پابندی کو اپنا شعار بنائیں اورکام کے فرائض میں کسی قسم کی غفلت نہ برتیںدورے کے موقع [ر انہوںنے فٹ پاتھوں پر قائم ناجئز تجازات کے خاتمہ کے احکامات جاری کیں۔

Karachi Korangi News

Karachi Korangi News