سلائی کلاس کی شاندار کامیابی کے بعد بیوٹیشن کلاس کے اجراء کا اعلان

Beautician Class

Beautician Class

ملکہ (عمر فارو اعوان سے) شمسہ فری ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ گلیانہ میں سلائی کلاس کی شاندار کامیابی کے بعد بیوٹیشن کلاس کے اجراء کا اعلان۔ علاقہ بھر سے خواتین اور لڑکیوں کا داخلوں کے لئے رش بڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق شمسہ ویلفیئر فائونڈیشن کے ذیلی منصوبہ شمسہ فری ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ گلیانہ میں 23 مارچ 2015ء کو سلائی کورس کی پہلی کلاس کا آغاز کیا گیا۔

سلائی کورس کی شاندار انداز میں کامیابی اور پذیرائی کے بعد ادارے کی انتظامیہ نے سلائی کورس کی دوسری کلاس کے لئے داخلوں کا اعلان کر دیاجبکہ عوام کے اصرار پر بیوٹیشن کورس کا بھی آغاز کر دیا گیا۔

دونوں کورسز میں داخلے کے لئے آخری تاریخ 28 اپریل 2015ء ہے۔ یاد رہے کہ اس ادارے میں سلائی کورس یا بیوٹیشن کورس کی کوئی داخلہ یا ماہانہ فیس نہیں ہے۔