موسم گرما کی پہلی تیز ہوا کیساتھ ہی گیپکو کے کولار فیڈر پر مسلسل16 گھنٹے بریک ڈائون

loadshedding

loadshedding

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) موسم گرما کی پہلی تیز ہوا کیساتھ ہی گیپکو کے کولار فیڈر پر مسلسل 16 گھنٹے بریک ڈائون، کوٹ حضری، بڈھا رجادہ اور دیگر علاقوں کے مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا۔ گیپکو افسران سے کولار فیڈر کا نظام بہتر بنانے کا مطالبہ۔

سب ڈویژن نمبر2 گیپکو کے کولار فیڈر نے اپنی روایت کو ٹوٹنے نہیں دیا اور گزشتہ رات تیز ہوا کے بعد علاقہ بھر میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی اور مسلسل16گھنٹے تک بجلی بحال نہ ہونے کی وجہ سے کولار فیڈر کے ہزاروں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

صارفین نے بتایا کہ گزشتہ پندرہ بیس سال سے کولا ر فیڈر پر معمول ہے کہ معمولی آندھی یا بارش کے پہلے قطرہ کیساتھ ہی طویل بریک ڈائون آجاتا ہے جو کئی گھنٹوں تک بجلی بحال نہیں ہوتی۔ صارفین نے ایکسیئن گیپکو وزیرآباد، چیف ایگزیکٹو گیپکو گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کولار فیڈ ر کے نظام کو بہتر بنایا جائے تا کہ صارفین کو بلاتعطل بجلی میسر آسکے۔