بنگلا دیش کی اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کے قافلے پر حملہ

Khalida Zia

Khalida Zia

ڈھاکا (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش کی اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء انتخابی مہم کے سلسلے میں قافلے کے ہمراہ جا رہی تھیں کہ اچانک دھماکا ہو گیا۔

دھماکے سے خالدہ ضیاء کی گاڑی سمیت متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ دہشتگردی کا یہ واقعہ بنگلا دیش کے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے پیش آیا جب وہ اپنی گاڑی سے نکل کر ایک ریلی سے خطاب کر رہی تھیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے واقعے میں صحافیوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں جنھیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ایمبیولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم خالدہ ضیاء اس واقعے میں محفوظ رہیں۔