وزیراعظم ہاؤس میں چینی صدر کے اعزاز میں عشائیہ، پودا لگایا گیا

Nawaz Shrif And Chinese President

Nawaz Shrif And Chinese President

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم ہاؤس میں چینی صدر شی چن پنگ کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

چین کے صدر وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔ اس موقع پر وزیرا عظم نواز شریف اوران کی اہلیہ نے چینی مہمان کا استقبال کیا۔

دونوں شخصیات نے پاک چین دوستی کی یادگار کے لیے مشترکہ طور پر پودا لگایا۔ پودا وزیر اعظم ہاؤس کے لان میں لگایا گیا۔دونوں شخصیات نے ہاتھ ملایا اور تصویر بنوائی۔