راجہ اطہر ظہور کا یونین کونسل لہڑ سلطان پر پاکستان تحریک انصاف کے نمائندوں کا ورکرز کنونشن منعقد

چکوال : کرنل ظہور کے بیٹے راجہ اطہر ظہور نے یونین کونسل لہڑ سلطان پر کا کھجولہ میں پاکستان تحریکِ انصاف کے نمائندوں کا ورکرز کنونشن منعقد کیا جس میں پوری یونین کونسل سے پاکستان تحریکِ انصاف کے ورکرز نے جوش و خروش سے شرکت کی۔

اس موقع پر راجہ یاسر سرفراز ،اختر شہباز، راجہ امجد ،راجہ ارشد ،مرزا طبریز ،راجہ حمزہ منور،سلیم بابراور پیر گلزار شاہ بھی موجود تھے۔راجہ یاسر سرفراز نے مستقبل کی حکمت عملی شئیر کی اور بلدیاتی الیکشن میں ہر سطح پر نمائندگی اور بھرپور شرکت پر زور دیا۔

ورکرز نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ بڑھ چڑھ کر پارٹی کے لئے کام کریں گے اور میدان ماریں گے ۔اختر شہباز نے کہا کہ وہ ورکر کی حیثیت سے پارٹی کے لئے کام کریں گے اور حلقے کی عوام کی خدمت کریں گے۔

راجہ یاسر اور اختر شہباز نے کامیاب کنونشن پر راجہ اطہر ظہور کو مبارک باد پیش کی۔راجہ اطہر نے آنے والے تمام ورکرز کا بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

PTI Chakwal

PTI Chakwal

PTI Chakwal

PTI Chakwal