غریب بیوہ خواتین کیلئے محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب کا چار سالہ منصوبہ

Gujrat

Gujrat

گجرات : وزیراعلیٰ پنجاب کا غریب بیوہ دیہی خواتین کی بہبود کا منصوبہ پنجاب میں غریب بیوہ دیہی خواتین کیلئے محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب نے چار سالہ منصوبہ شروع کیا ہے۔ اس کے تحت ہر ضلع میں وہ غریب اور بیوہ خواتین جن کے ایک یا زیادہ بچے مقامی سکول میں زیر تعلیم ہوں اور اسکی ملکیتی زمین ایک ایکڑ سے زیادہ نہ ہو۔

اس منصوبہ کے تحت جانور حاصل کرنے کی حق دار ہوگی۔ محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے نسیم صادق سیکرٹری لائیو سٹاک کی ہدایت پر درخواست فارم ہر گائوں میں MNA، MPA اور نمبرداروں کے زریعے گائوں گائوں تقسیم کئے اور نمبردار ، مقامی سکولوں کے ہیڈ ماسٹر / ہیڈ مسٹریس کی تصدیق کے بعد حقداروں کی فہرستیں تیار کی۔ پہلے مرحلے میں 150 ویہڑیاں/ جھوٹیاں اور 184 بھیڑیں 242 مستحق بیوہ خواتین کو کل مورخہ 21-04-2015 بوقت 10 بجے دنبمقام ظہورالٰہی سٹیڈیم گجرات میں جناب لیاقت علی چٹھہ ڈی۔سی۔او گجرات اور مقامی پارلیمنٹیرینز اپنے دست مبارک سے حقداران میں تقسیم کریں گے۔