راولپنڈی سے لاہور تک نان سٹاپ ٹرین کا گوجرانوالہ میں قیام ختم کر دیا گیا

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ : راولپنڈی سے لاہور تک نان سٹاپ ٹرین کا گوجرانوالہ میں قیام ختم کر دیا گیا اہل گوجرانوالہ، بیوپاری برادری اور فیملیز کا سخت احتجاج وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے گوجرانوالہ میں نان سٹاپ ٹرین قیام فوری بحال کرنے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے لاہور تک نان سٹاپ ٹرین کا گوجرانوالہ میں قیام ختم کر دیا گیا نان سٹاپ ٹرین اب پنڈی سے لاہور جاکر قیام کرے گی جس پر گوجرانوالہ کی عوام ،بیوپاری برادری اور فیملیز سخت پریشانی کا شکار ہیں کہ اگر انہوں نے گوجرانوالہ اترنا ہے تو کیا وہ لاہور اتر کر دوبارہ پھر گوجرانوالہ آئیں گے۔

جس ہر اہل گوجرانوالہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ نان سٹاپ ٹرین کا گوجرانوالہ میں قیام بحال کریں اور فوری طور پر اس رکاوٹ کو ختم کرنے کا حکم صادر کریں تاکہ اہل گوجرانوالہ ذہنی کوفت سے بچ سکیں۔