دہشتگردوں کی سزاؤں پر عملدرآمد روکنے کا حکم واپس لیا جائے، وفاق کی اپیل

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل آفس کی طرف سے جمع کرائے گئے جواب میں وفاقی حکومت نے موقف اختیار کیا ہے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے دہشتگرد اپیل کا حق محفوظ رکھتے ہیں وہ رحم کی اپیل بھی کر سکتے ہیں۔

پھانسی کی سزا کے خلاف اپیل اور رحم کیلئے درخواست کا عمل 6 ماہ میں مکمل ہو گا۔ عدالت میں 21 ویں آئینی ترمیم کا معاملہ زیر التواء ہے یہ بھی طے ہونا باقی ہے کہ آیا عدالت کو پارلیمنٹ کے معاملات میں مداخلت کا اختیار ہے یا نہیں لہذا اس سے پہلے سزائوں پر عملدرآمد روکنے کا جواز نہیں بنتا۔

دوسرا یہ کہ سزائے موت پانے والے دہشتگردوں کا سپریم کورٹ بار سے کوئی تعلق نہیں۔ وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ بار متاثرہ فریق ہے نہ ہی اس کا کوئی حق متاثر ہوا ہے اس لیے عدالت اپنا حکم واپس لیتے ہوئے سپریم کورٹ بار کی درخواست خارج کرے۔