لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات، پولنگ سٹیشنز پر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

Pakistan Army

Pakistan Army

لاہور (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ لاہور میں ہونے والے اہم اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں حساس اداروں سمیت لاہور پولیس کے اعلیٰ افسران بھی شامل تھے۔ اجلاس میں پولنگ سکیم کے بارے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

فیصلے کے مطابق تمام پولنگ سٹیشنز پر فوج کے جوان صرف سیکورٹی کے لئے خدمات انجام دیں گے۔