بلدیہ کورنگی کے تمام محکمے کارکردگی کو فعال بنا کر عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔قرة العین میمن

کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہا ہے کہ صاف ستھر سرسبز ماحول کے قیام اور اس کی آفادیت سے عوامی آگاہی کے لئے موثر انداز میں تشہیری مہم چلا ئی جائے بلدیہ کورنگی کے تمام محکمے اپنی محکمانہ کار کردگی کو فعال بنا کر عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ بلدیہ کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون کے انفارمیشن آفیسر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے شعبہ اطلاعات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ کا ر کردگی کو بہتری بنا ئیں اور بلدیہ کورنگی کی محکمانہ کار کردگی اور عوامی مسائل کے حوالے سے کاوشوں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائیں۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہاکہ بلدیہ کورنگی ضلعی حدود میں عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے شکایتی مراکز کو فعال بنانے کے ساتھ ادارے کا اہم جز محکمہ اطلاعات کو بھی جد ید خظوط پر استوار کیا جائیگا ۔اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے کہاکہ شعبہ اطلاعات علاقائی ترقی اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کرنے کے ساتھ محکمانہ کا رکردگی کو مانیٹر کریں انہوں نے محکمہ اطلاعات کے تینوں زون کے افسران کو ہدایت کی کہ کا رکر دگی برائے عوامی خدمت کو اپنا کر اپنی فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنائیں۔

Quratulain Memon

Quratulain Memon