وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی آج فتح پور گرڈ اسٹیشن 10 بجے افتتاح کریں گے

Chaudhry Abid Sher

Chaudhry Abid Sher

لیہ + کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی آج فتح پور گرڈ اسٹیشن 10 بجے افتتاح کریں گے۔

ان کے ہمراہ مظفر عباسی چیف انجینئر میپکو ، چیف انجینئر اسلم طاہر ، سید ثقلین بخاری ایم این اے ، چوہدری اشفاق ایم پی اے ہونگے۔

تفصیل کے مطابق صاحبزادہ فیض الحسن ایم این اے کی کوششوں سے فتح پور گرڈ اسٹیشن کو اپ گریڈ کرتے ہوئے مین سپلائی لائن سے منسلک کر دیا گیا ہے جس سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور ٹرپنگ کے مسائل حل ہونگے۔ وفاقی وزیر بجلی و پانی آج 10 بجے افتتاح کریں گے اور بعد ازاں 12 بجے دن صاحبزادہ فیض الحسن ایم این اے کی جانب سے سوگ شریف پر ظہرانہ میں شرکت کریں گے۔