این اے 246 انتخابات، زائد المعیاد شناختی کارڈز پر ووٹ ڈالنے کی اجازت

Expired, identification cards

Expired, identification cards

کراچی (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے کراچی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے لئے ریٹرنگ افسر کو خط لکھا۔

جس میں تمام پریذائیڈنگ افسروں کو کمیشن کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ 23 اپریل کو ضمنی انتخاب کے روز ووٹرز کے پاس اصل شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے۔ فوٹو کاپی اور پاسپورٹ پر ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم ایسے ووٹرز جن کے پاس اصل زائد المعیاد شناختی کارڈ ہیں انہیں ووٹ ڈالنے سے اجازت ہوگی۔