الطاف حسین نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا

Altaf Hussain and Ishratul Ibad

Altaf Hussain and Ishratul Ibad

کراچی (جیوڈیسک) ٹیلی فونک خطاب میں متحدہ قائد کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ نےغیر قانونی چھاپوں، گرفتاریوں کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔

ماورائے عدالت قتل، گرفتاریاں گورنر سندھ کے دور میں ہوئے۔ گورنر سندھ عشرت العباد سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔ ڈاکٹر عشرت العباد وفاقی حکومت کے نمائندے تھے اور اب بھی ہیں۔

برطانیہ میں کیس ختم ہو جائے تو کل پاکستان آ جائوں گا، مجھے موت آ جائے تو کارکن غم نہ کریں، جب تک زندہ ہوں متحدہ کی قیادت سنبھالوں گا۔ انھوں نے کہا کہ آج اہم بات ہے جس کے لیے وقت اور تاریخ دے رہا ہوں۔

رینجرز نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کو 10دن کا نوٹس دیا ہے۔ کسی کے پاس اسلحہ لائسنس نہ ہوا تو 14سال جیل ہوگی۔

کراچی میں 3 دن کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ رینجرز نے شناختی کارڈ ساتھ رکھنے کا حکم دیا ہے۔