لاہور فیشن ویک میں سمر ڈیزائنز کی بہار

Lahore Fashion Week

Lahore Fashion Week

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ایکسپو سینٹر میں آٹھویں پاکستان فیشن ڈیزائین کونسل کے اشتراک سے ہونیوالے فیشن ویک کے چوتھے روز بھی ماڈلز نے ریمپ پر واک کرکے خوب جلوے بکھیرے۔

سمر کلیکشن کے رنگ ایسٹرن اور ویسٹرن کے فیوژن کے ساتھ منفرد کٹس میں پیش کئے گئے۔ فلورل لان پرنٹس کے جم سوٹس، فراکس، شارٹ شرٹس کے ساتھ پلازوز اور سگریٹ پینٹس کو دکھایا گیا۔

فیشن شو میں اداکارہ میرا بھی شریک ہوئیں اور شادی کے سوال پر بُرا مان گئیں، کہنے لگیں کہ یہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی فیشن انڈسٹری جب ترقی کرتی ہے تو دلی خوشی ہوتی ہے۔