سربیا کے صدر کا جہاز پائلٹ کی غلطی سے حادثے کا شکار ہونے سے بچ گیا

Air Plane

Air Plane

بلغراد (جیوڈیسک) بعض اوقات انسان کی چھوٹی سی غلطی بڑے اور ہولناک حادثے کا سبب بن جاتی ہے ایسی ہی کچھ غلطی سربیا کے صدر کی فلائٹ لے جانے والے معاون پائلٹ نے کی جس سے طیارہ حادثے کا شکار ہونےسے بال بال بچ گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سربیا کے صدر ٹومسلاف نکولک کا طیارہ دیگر مسافروں کو لے کر روم کی جانب گامزن تھا کہ اچانک کنٹرول روم میں معاون پائلٹ کا کافی کا کپ گر گیا جسے صاف کرنے کے لیے اس نے اپنی توجہ طیارے کے کنٹرول سے ہٹالی۔

جب کہ غلطی اور گھبراہٹ میں اس نے طیارے کا ایمرجنسی بٹن دبادیا جس سے طیارے کے تین میں سے ایک انجن اچانک بند ہوگیا اور وہ تیزی ستے دھچکا کھاتے ہوئے 34 ہزار فٹ بلندی سے زمین کی طرف آنے لگا تاہم یہ صدر اور دیگر مسافروں کی خوش قسمتی کہیئے کہ فوری ہی انجن نے دوبارہ کام شروع کردیا۔

پائلٹ نے طیارے کو کنٹرول کرلیا جس کے بعد طیارہ اپنی منزل کی جانب جانے کی بجائے طیارہ واپس بلغراد ایئر پورٹ پر اتر گیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد کوپائلٹ بوجان زورک کو معطل کردیا گیا ہے اور واقعہ کی مزید تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔