بدین این جی اوز کے عہدیداران پر جنسی طور پر حراساں کرنے کا الزام

Muneer Memon

Muneer Memon

بدین (عمران عباس) بدین این جی اوز کے عہدیداران پر جنسی طور پر حراساں کرنے کا الزام، این سی ایچ ڈی کے جنرل مینیجر منیر میمن اور پروگرام مینیجر بھادر بھرگھڑی کے خلاف عدالت میں درخواست دائر، این سی ایچ ڈی میں سپروائیز کے طور پر کام کرتی ہوں مختلف طریقوں سے تنگ کرکے دوستی رکھنے کے لیئے دباؤ ڈالا جاتا ہے لڑکی کا موقف۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بدین میں انسانی حقوق کے لیئے کام کرنے والے ادارے این سی ایچ ڈی میں سپروائیز کی پوسٹ پر کام کرنے والی لڑکی کو جسنی طور پر حراساں کرکے اسے مختلف بہانوں سے تنگ کرنے کا انکشاف ہوا ہے اس سلسلے میں ایک لڑکی شازیہ میمن نے سیشن کورٹ بدین میں درخواست نمبر 270دائر کی ہے جس میں اس نے موقف اختیار کیا ہے کہ این سی ایچ ڈی کے جنرل مینیجر منیر میمن اور ڈسٹرکٹ پروگرام مینیجر بھادر بھرگھڑی مجھے اپنے ساتھ دوستی رکھنے اور سیروتفریح کرنے کے لیئے مسلسل دباؤ دے رہے ہیں۔

ایڈوکیٹ طارق ھاشمانی کے ذریعے دائر پٹیشن میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دوستی نا رکھنے کی وجہ سے شازیہ میمن کو ذہنی ٹارچر دیکر مختلف بہانے بنا کر آفیس میں بلا کر پریشان کیا جاتا ہے اور اسے نوکری سے نکالنے کی بھی دھمکیاں دی جاتی ہیں سیشن کورٹ بدین میں درخواست دائر کرنے کے لیئے آنے والی شازیہ میمن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گذشتہ دس سالوں سے این سی ایچ ڈی ماتلی میں ایمانداری اور سچائی سے بطور مرکز کوآرڈینیٹر یوسی ملھن، حاجی سانون اور ماتلی ون اور ٹو میں کام کررکے اپنے بوڑھے والدین کا پیٹ پال رہی ہے۔

مگر گذشتہ آٹھ ماہ سے این سی ایچ ڈی میں نئے تعینات ہونے والے جنرل مینیجر منیر میمن اور ڈسٹرکٹ پروگرام مینیجر بھادر بھرگھڑی مسلسل مجھے اپنے ساتھ دوستی رکھنے، سیروتفریح کرنے کے لیئے دباؤ ڈال رہے ہیں میرے انکار پر مجھے سخت پریشان کیا جارہا ہے اس نے کہا کہ میں غربت کے باعث نوکری کرنے پر مجبور ہوں میں ان افسران کے خلاف بالا افسران سے بھی شکایات کی ہیں لیکن میری کو ئی بھی سننے والانہیں ہے جس کے بعد میں نے کورٹ سے رابطہ کیا ہے۔

سیشن جج بدین غلام رسول سموں کی عدالت این سی ایچ ڈی کے جنرل مینیجر اور ڈسٹرکٹ پروگرام مینیجر کو 27اپریل پر طلب کرلیا ہے جبکہ دوسری جانب الزام میں آنے والے جنرل مینیجر اور ڈسٹرکٹ مینیجر نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ شازیہ میمن نے کرپشن کی ہے ہمارے پاس اس کے ثبوت ہیں اور ان سے بچنے کے لیئے یہ ڈرامے کر رہی ہے۔