یونین آف جرنلسٹس اینڈ پریس کلب جھنگ کے الیکشن 5 مئی بروز منگل کو پریس کلب جھنگ میں منعقد ہونگے

Jhang

Jhang

جھنگ (نامہ نگار) یونین آف جرنلسٹس اینڈ پریس کلب جھنگ کے الیکشن2015 ء5 مئی بروز منگل کو پریس کلب جھنگ میں منعقد ہونگے اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن تشکیل دے دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق یونین آف جرنلسٹ اینڈ پریس کلب جھنگ کے ممبران کا اجلاس پریس کلب جھنگ میں منعقد ہوا

جس کی صدارت پریس کلب کے چیئرمین خُرم سعید اور صدر یونین آف جرنلسٹس جھنگ لیاقت علی شام نے کی اس موقع پراہم موضوع زیرِ بحث آئے اور ہائوس کی منظوری سے یونین آف جرنلسٹس اینڈ پریس کلب جھنگ کے انتخاب2015ء کیلئے سینئر اور بزرگ صحافیوں پر مشتمل 3رکنی الیکشن کمیشن تشکیل دیا گیا

جس میں چوہدری محمد صدیق صادق ، چوہدری محمد مشتاق اور فوجی آفتاب احمد خان ترین شامل ہیں اجلاس میں شیخ غلام اکبر سمیت تمام صحافیوں نے ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پریس کلب کی بہتری اور وقار کیلئے الیکشن2015ء پرزور دیا ۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری یونین آف جرنلسٹس سلطان احمد ملک ، جنرل سیکرٹری پریس کلب جھنگ شیخ تو صیف حسین اور شیخ غُلام اکبر بھی موجود تھے

الیکشن کمیشن تشکیل دیئے جانے کے بعد تمام عہدیداروں نے رضاکارانہ طورپر اپنے عہدوں سے فارغ ہو کر اختیارات الیکشن کمیشن کو سونپ دیئے اس موقع جس کے مطابق25اپریل2015ء تک الیکشن شیڈول جاری کر دیا جائے گا اور الیکشن5مئی کو پریس کلب جھنگ میں ہی ہونگے۔#