گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات آٹھ جون کو ہوں گے

Elections

Elections

گلگت (جیوڈیسک) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان جسٹس (ر) طاہر علی شاہ نے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے شیڈول کا علان کیا جس کے مطابق چھبیس اور ستائیس اپریل کو کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے۔

اٹھائیس اپریل سے چار مئی تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ الیکشن ٹریبونل پانچ سے پندرہ مئی تک اعتراضات کا فیصلہ کریں گے۔

سترہ مئی کو امیدوارں کی حتمی فہرست جاری ہوگی جبکہ قانون ساز اسمبلی کی چوبیس جنرل نشستوں پر آٹھ جون کو پولنگ ہوگی۔