اولیاء امت نے ہر دور میں ظالم و جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق کو بلند کیا۔علامہ مفتی اقبال

Sialkot

Sialkot

سیالکوٹ : اولیاء اللہ نے جس محبت ولگن کے ساتھ دین مبین کی تبلیغ و اشاعت کا فریضہ سرانجام دیا ہے اس کی زمانہ میں کہیں مثال نہیں ملتی۔اولیاء امت نے ہردور میں ظالم و جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق کوبلند کیا۔ بزرگان دین نے دامن مصطفیۖ سے وابستہ ہوکر لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں انقلاب برپا کیا اور لوگوں کاٹوٹا ہواتعلق قرآن وسنت سے جوڑا۔

ان خیالات کا اظہار علامہ مفتی محمد اقبال چشتی نے اگوکی مدرسہ لاثانیہ انوار آلقرآن میںپیر قاضی منظور احمد نقشبندی کے سالانہ عرس پاک اور درس قرآن و دستار فضیلت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سجادہ نشین منڈیر شریف پیر سید مبارک علی شاہ گیلانی کی زیر صدارت تقریب سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم جن مسائل سے دوچار ہیں اس کی بنیادی وجہ قرآن و سنت سے روگردانی ہے ۔سابق وزیر مذہبی امور حکومت آزاد کشمیر صاحبزادہ حامد رضا اورعلامہ پیر غلام بشیر نقشبندی نے کہا کہ قرآن وصاحب قرآن کی تعلیمات کل عالم انسانیت کیلئے مینازرہ نور کی حیثیت رکھتی ہیں کہ جن پر عمل پیرا ہو کر زندگی کے ہر میدان میں کامیابی و کامرانی حاصل کی جاسکتی ہے۔

محفل سے قاری قاضی محمود احمد نقشبندی،نصر اللہ نقشبندی،سید انور شاہ ،محمد اکرم قادری ودیگر نے بھی خطاب اور ہدیہ نعت پیش کیا۔