کراچی پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 42 ملزمان گرفتار

Suspects Arrested

Suspects Arrested

کراچی (جیوڈیسک) پولیس نے ضلع غربی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 42 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

پولیس ترجمان کے مطابق چھاپہ مار کارروائیاں ویسٹ زون کے مختلف علاقوں میں کی گئیں جہاں سے چوری اور ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف جرائم میں ملوث 42 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے دستی بم، اسلحہ، منشیات اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں جس کے بعد انہیں تفیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے