بھمبر کی خبریں 22/4/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) میڈیا کی خبر پر ایکشن سرکاری دفاتر اور بیکریوں پر اسسٹنٹ کمشنر اور افسر مال کے چھاپے سرکاری دفاتر میں حاضری اور غیر حاضری کا جلد جلد رحجان غیر حاضر اور دیر سے آنے والے ملازمین کو ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ کارخانوں میں گندگی پر شان بیکرز، حیات بیکرز اور شیریں محل بیکرز کو بھاری جرمانے تفصیلات کے مطابق دو روز قبل میڈیا میں سرکاری دفاتر میں ملازمین کے غیر حاضر ہونے اور دیر سے دفاتر آنا اور حضری لگا کر دفاتر سے غائب ہو جانے کی خبر شائع ہوئی تھی جس پر گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال نے ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر راجہ طارق محمود اور افسر مال انعام اللہ باری کو ہدایات دی کہ وہ سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری اور بیکریوں میں صفائی ستھرائی کو چیک کریں جس پر اسسٹنٹ کمشنر بھمبر نے ضلع کونسل، بلدیہ، عمارات، پبلک ہیلتھ، جنگلات ، DEO مردانہ اور محکمہ مال کے دفاتر میں جبکہ افسر مال بھمبر نے محکمہ زراعت ، امور حیوانات ، DEO آفس زنانہ، 1122 کے دفاتر میں چھاپے مار کر ملازمین کی حاضری چیک کی جس دوران ملازمین کی حاضری اور غیر حاضری کا ملا جلا رحجان دفاتر سے غیر حاضر ہونے والے اور دیگر سے آنے والے سرکاری ملازمین کی تفصیلی رپورٹ ڈپٹی کمشنر بھمبر کو جاری کر دی جبکہ افسر مال نے مختلف بیکریوں پر چھاپے مار کر صفائی ستھرائی کا نظام چیک کیا جس کے دوران شان بیکرز، حیات بیکرزاور شیریں محل بیکرز کے کارخانوں میں انتہائی گندگی پائی گئی جس پر تینوں بیکرز مالکان کو نقد بھاری جرمانے کئے گئے بھمبر کے سیاسی و سماجی حلقوں نے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ میڈیا آئندہ بھی ایسے ہی عوامی مسائل کو اجاگر کرتا رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )بھمبر پرائس کنٹرول کمیٹی کے بھمبر اور گرد و نواح کے علاقوں میں گوشت کی نئی قیمتیں جاری کر دی چھوٹا بکرے کا گوشت 500 روپے بکری کا گوشت 400 روپے جبکہ بڑا گوشت 250 روپے فی کلو قیمت مقرر پرائس کنٹرول کمیٹی کے جاری کردہ ریٹ سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا شہری زائد قیمت وصول کرنے والوں کیخلاف سربراہ ضلعی اور تحصیل انتظامیہ سے شکایت کریں تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول کمیٹی بھمبر نے دودھ، دہی اور بیکری اشیاء کے بعد گوشت کی بھی نئی قیمتیں جاری کر دی ہیں گذشتہ روز سیکرٹری پرائس کنٹرول بھمبر تحصیلدار بھمبر سردار شہزاد نسیم عباسی نے بھمبر اور گرد و نواح کے علاقوں میں گوشت فروخت کرنے کیلئے نئی قیمتیں جاری کی ہیں جس کے مطابق چھوٹا بکرے کا گوشت 500 روپے چھوٹا بکری کا گوشت 400 روپے جبکہ بڑا گوشت 250 روپے فی کلو قیمت مقرر کی ہے تحصیلدار بھمبر نے گوشت فروخت کرنے کیلئے قصابوں کو نئی ریٹ لسٹ جاری کر دی ہے جس کو دوکانوں میں نمایاں جگہ آویزاں کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ دوکانوں میں صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں ریٹ لسٹ سے زائد قیمت وصول کرنے والے کی شکایت برائے راست ضلعی یا تحصیل انتظامیہ کو کریں ان کی شکایت کا بر وقت ازالہ ہو گا اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ نون یوتھ ونگ کے مرکزی راہنما راجہ عمران خالق آف بنڈالہ نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کی کاوشوں سے چینی صدر کا دورہ پاکستان انتہائی خوش آئند ہے چینی صدر کا دورہ پاکستان ملکی ترقی، معیشت کی مضبوطی بے روز گاری اور توانائی کے بحران کے خاتمے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا پاکستان اور چین دو مضبوط دوست ممالک ہیں دونوں ممالک کے درمیان 46 ارب ڈالرز کے اقتصادی معاہدوں سے لا زوال دوستی کا رشتہ مزید مضبو ہوا ہے پاک چین معاہدوں سے پاکستان کا بین الاقوامی دنیا میں امیج مزید بہتر ہوا ہے اقتصادی معاہدوں سے پاکستان کے اندر ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور خطے کی تقدیر بدل جائیگی انہوں نے کہا کہ اربوں ڈالرز کی چینی سرمایہ کاری کے بعد پاکستان جلد ترقی کی منازل طے کر کے ایشین ٹائیگر بن جائیگا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کا خواب ہے کہ پاکستان میں ترقی، خوشحالی اور امن بحال ہو اور عوام سکھ کا سانس لیں اور اپنی مرضی سے اپنی زندگی گزار سکیں مسلم لیگ کی قیادت کھوکھلے نعروں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلز پارٹی کی ریاستی قیادت اور حکومت کی طرف سے پیپلز پارٹی ضلع کے نظریاتی کارکنوں اور عہدیداران کو مسلسل نظر انداز کرنے پر پیپلز پارٹی، PYO ، PSF ، لائرز فورم اور ٹریڈ ونگ ضلع کے عہدیداران نے اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کیلئے صلاح مشورے شرو کر دئیے تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی مرکزی اور ریاستی قیادت اور حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے ضلع بھمبر کے اندر پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوں اور عہدیداران کو مسلسل نظر انداز کرنے پر پیپلز پارٹی ضلع بھمبر کی ضلعی تنظیم، تحصیل برنالہ، سماہنی اور بھمبر کی تنظیموں ، سٹی کی تنظیم کے عہدیداران نے اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کیلئے صلاح و مشورے شروع کر دئیے ہیں پیپلز پارٹی، PYO ، PSF لائرز فورم اور ٹریڈ ونگ کے عہدیداران نے 13 اپریل کو پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت محترمہ فریال تالپور سے ملاقات کے بعد ہوئے فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے آپس میں صلاح مشورے شرو ع کر دئیے ہیں عہدیداران نے موقف اختیار کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی حکومت نے برسر اقتدار آ کر ضلع بھمبر میں پیپلز پارٹی کے نظریاتی مخلص کارکنوں اور عہدیداران کو مسلسل نظر انداز کیا ہے کئی اضلاع میں عہدیداران کو حکومتی سیٹ اپ میں ایڈجسٹ کیا گیا لیکن بھمبر میں ایسا نہ ہوا ضلع بھمبر اور تحصیلوں کے عہدیداران نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو ایک ہفتہ کی مہلت دی ہے کہ ہمیں حکومت میں ایڈجسٹ کیا جائے اگر ایڈجسٹ نہ کیا گیا تو تمام بیک وقت اپنے عہدوں سے مستعفی ہوجائینگے اور اپنے استعفیٰ مرکزی قیادت کو ارسال کر دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت آزاد کشمیر بھمبر میں پاسپورٹ کے قیام کا وعدہ پورا کرے بھمبر میں پاسپورٹ آفس نہ ہونے کے باعث ضلع بھمبر کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے حکومت فی الفور بھمبر میں پاسپورٹ آفس کے قیام کے وعدہ کو عملی جامہ پہنائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے ان خیالات کا اظہار کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی راہنما محمد منشاء وقار نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بھمبر میں پاسپورٹ آفس کی عدم دستیابی کے باعث بھمبر، برنالہ اور سماہنی کے ہزاروں عوام کو پاسپورٹ کے حصول کیلئے میرپور یا پھر اسلام گڑھ کا سفر کرنا پڑتا ہے اور کاغذات کی کمی بیشی ہو جانے پر مشکلات میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ بالخصوص عمرہ اور حج کیلئے پاسپورٹ کے خواہشمند بزرگ حضرات کو شدید مشکلات درپیش ہیں جن کیلئے میرپور یا پھر اسلام گڑھ کا سفر کرنا ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں اس وقت کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے بھمبر میں پاسپورٹ آفس کے قیام کی منظوری دی تھی جس پر تا حال عملدرآمد نہ ہونا قابل افسوس ہے ہمارا حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ ہے کہ بھمبر میں پاسپورٹ آفس کے قیام کے اعلان پر عملدرآمد کروایا جائے بصورت دیگر عوام علاقہ اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) نواحی علاقہ چھپراں کے رہائشی چوہدری جہانگیر حسین ، چوہدری عرفان بروٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ لائن سپرنٹنڈ نٹ برقیات سب اسٹیشن چھپراں طارق سرحد کو فور ی تبدیل کیا جائے اگر 48 گھنٹوں کے اندر تبدیل نہ کیا گیا تو صارفین بجلی چھپراں کے مقام پر روڈ بلاک کرکے احتجاج کریں گے صحافیوں سے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لائین سپرنٹنڈ نٹ چھپراں مقامی ہونے کے ناطے صارفین کے لیے وبال جان بنا ہوا من مانیاں کرتا اور اسکا صارفین کے ساتھ رویہ ہتک آمیز ہے بجلی کے بل بھی درست نہیں کئے جاتے جان بوجھ کر اوور بلنگ کی جاتی ہے مختلف حیلوں بہانوں سے مال بٹوانے کے لیے صارفین کو پریشان کیا جاتا ہے وزیر برقیات ،سیکرٹری ، چیف انجنیئر برقیات فوری نوٹس لے کرموصوف جو کہ اے ایل ایم ہیں اور انچارج بنے ہوئے ہیں کو فوری طور پر تبدیل کرکے ان کی اصل پوسٹ پر واپس لایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ساڈھے تین سال گز ر گئے برسالی تہرے قتل کا ملزم گرفتار نہ ہوسکا پولیس کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی متاثرین خوف کی فضا میں سانس لینے پر مجبور کئی ڈر کے مارے گائوں سے نقل مکانی کرگئے مقتولین کے ورثا نے وزیراعظم ،آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری سے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)SDO برقیات (ر) چوہدری محمد حنیف آف کنڈ کے حقیقی ماموں جان انتقال کرگئے جن کی نماز جنازہ آج دن 2:30 بجے پیر تاج الدین بخاری جنازہ گاہ میں ادا کر دی گئی ۔نماز جنازہ میں سول سوسائٹی مختلف مکتبہ فکر سیاسی وسماجی اور محکمہ برقیات کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ نمازجنازہ کے بعد متوفی کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

بھمبر( بیورورپورٹ) گورنمنٹ بوائز سکول پتھورانی کا جماعت ہشتم اور پنجم کا سالانہ رزلٹ انتہائی شاندار رہا ۔شاندار نتائج پر عوام علاقہ اور طلبہ کے والدین نے ادارہ کے صدر معلم اور سٹاف کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ا یکسین برقیات میرپور چوہدری احسان الحق ، ایکسین برقیات راجہ عمر حیات، ایس ڈی او چوہدری عنصر ، ایس ڈی او راجہ جبران افضل ،چوہدری عبدالغفور ایس ڈی سی محکمہ برقیات ، محمد اکرم ، گلزار خلجی ، حفیظ چوہدری ، کرامت علی ، منشی رفیق ، محمد جاوید سپروائزر، چوہدری خورشید ، مولوی دیوان، محمدریشد ، صبور شاہین، محمد حسین، اﷲ رکھا ، میاں امجد اقبال، محمد اعجاز، راجہ الظاف ، صفدر راج، عثمان مبارک ، چوہدری ارشد، راجہ نبیل افضل ، عنصر محمود نے ایس ڈی او (ر) چوہدری محمد حنیف سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعا مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجہ گوہر رحمان ایڈووکیٹ آف بڑھنگ کے چچا اور راجہ محمد عبدالعزیز ، راجہ محمد اویس ، قاری عتیق احمد آف بڑھنگ کے والد محترم گزشتہ روز وفات پائے گئے ہیں جن کی نماز جنازہ آج 2 بجے ادا کر دی گئی نماز جناز ہ میں ممبر کشمیر کونسل راجہ علی زوالقرنین ، راجہ فہیم اختر ، راجہ خضر حیات ، مولا نا غلا م رسول جلالی ، عبدالصبور شاہین، عامر شفیع جہونجہ ، راجہ نصیر خالق ، راجہ امجد رضا، راجہ امتیاز ایس ڈی او، پروفیسر انصر ، پروفیسر عزیز الحسن، راجہ افتخار ایڈووکیٹ، راجہ ارشد فتح ، ڈاکٹر آفتاب احمد خان، ماسٹر نعیم ، راجہ زوالفقار ، راجہ ظہیر ، عمر زوالفقار ، حاجی اسلم ، ارشد چوہدری و دیگر نے شرکت ۔نماز جنازہ کے بعد متوفی کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر کے صدر سنیئر قانون دان چوہدری عارف سرفراز ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وکلاء کے لیے رہائشی کالونی کے مسئلہ جلد حل کیا جائے گا ۔ وکلا ء ممبران بار کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے تما م تر وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لارہا ہوں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عارف سرفراز نے کہا کہ بار اینڈ بینچ کا مضبوط تعلق قائم ہے بھمبر ایک بہترین ومثالی عدلیہ سے وکلا ء قانون وانصاف کے بول بالا کے لیے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں بھمبر بار کی پراپرٹی کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا اور بار کو خطہ کی ایک مثالی بار بنانے کے لیے مشاورت کے ساتھ میں اور میرے ساتھی عہدیداران بار مل جل کر کام کریں گے اجلا س سے چوہدری منظور حسین ، راجہ مظہر اقبال، چوہدری سجاد الحق ، طارق جاوید مرزا ، جاوید صادق جرال ، راجہ بدر حسین، عامر رسول بٹ ، راجہ روف کٹوچ، راجہ اسد خان، راجہ سعید ، نجیب حسین، چوہدری محمد منیراور دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( بیورورپورٹ) گورنمنٹ مڈل سکول سیدھڑی جماعت پنجم کا رزلٹ 100 فیصد اور جماعت ہشتم کا رزلٹ 93 فیصد رہا ادارہ کی صدر معلم مزمل بیگم انچارج جماعت پنجم سعدیہ نورین اور انچارج جماعت ہشتم عاصمہ رحمن کو اہل علاقہ کی طرف سے مبارکباد دی گئی اور عوام علاقہ نے گورنمٹ گرلز مڈل سکول سیدھیڑی کی تمام معلمات کو شاندار رزلٹ پر خراج تحسین پیش کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اس اچھی روایت کو قائم رکھیں گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( بیورورپورٹ)پوڈریوں نے گلی محلوں میں چھوٹی موٹی چوری چکاری کی وارداتیں شروع کردیں بلڈنگ میٹریل سریا وغیر ہ بھی چوری ہونے کی وارداتیں ہونے لگی ہیں سٹریٹ کرائم کی بھی شکایت ملی ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بلڈنگ میٹریل ، موٹر چوری وارداتیں پوڈ ری ہی کر سکتے ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر ، ایس ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ پولیس سٹی بھمبر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( نمائندہ خصوصی) ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ نے مطالبہ کہا ہے کہ نجی سکولوں کالجوں میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام قائم کیا جائے اور آٹھویں سے بی اے تک طالبات کو پڑھانے کے لیے نجی تعلیمی اداروں میں خواتین اساتزہ کی تعیناتی یقینی بنائی جائے والدین میں اس حوالہ سے تشویش پائی جاتی ہے انتظامیہ ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر بھمبر فوری نوٹس لے کر اصلاح احوال کے اقدامات کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( نمائندہ خصوصی) پریس کلب بھمبر کا اجلاس میرپور کے صحافیوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کی فضا قائم ہونے اور سنیئر صحافی الطاف حمید رائو کے متفقہ صدر کشمیر پریس کلب میرپور بننے پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی گئی ۔ اجلا س زیر صدارت چوہدری جمیل شفیع صدر پریس کلب بھمبر منعقد ہوا ۔ جس میں سابق صدر چوہدری جمیل بشیر، سنیئر نائب صدر خرم افضال پاشا، جنرل سیکرٹر ی راجہ ہارون الرشید، نائب صدر عبدالسلام صراف ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل راجہ زاہد اقبال بڑھنگ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر رضوان منظور ، رابطہ سیکرٹری وقاص اشرف، جائنٹ سیکرٹر ی عمر فاروق مرزا، سیکرٹری نشرو اشاعت ارشد چوہدری ، سیکرٹری مالیات چوہدری فیصل جاوید، چوہدری عزرم اقبال، چوہدری شکیل شفیع، راجہ عامر اسحاق ، راجہ بلال ، جنید شاکر، عبداﷲ صراف، راجہ آصف خورشید اور دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے چوکی جلسہ میں شرکت کے لیے سیکرٹری (ر) چوہدری عنایت اﷲ امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ برنالہ کی قیادت میں برنالہ بھمبر سے ایک بڑا قافلہ شریک ہوا ۔چوہدری عنایت اﷲ سینکڑوں افراد کے ہمراہ بھمبر سے قافلہ لے کر روانہ ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( نمائندہ خصوصی) سٹی صدر پاکستان پیپلز پارٹی بھمبر اجہ محمد افضل خان ملوٹ نے کہا ہے کہ یونین کونسل ملوٹ چوہدری پرویز اشرف کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے عوام دوتہائی سے بھی زائد اکثریت سے یوسی ملوٹ سے چوہدری پرویزاشرف کو کامیاب کرائیں گے کاغزی لیڈر برادری ازم کا نعرہ لگا کر عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے عوام پوری طرح پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں ہمارے قائد چوہدری پرویزاشرف نے یوسی ملوٹ سمیت پورے حلقہ برنالہ میں تعمیر و ترقی کا جال بچھا دیا آئندہ الیکشن بھی کارکردگی کی بنیاد پر جیتیں گے۔