مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 22/4/2015

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، مخالفین نے ملی بھگت کرکے ثمن للیانی قصور کی بجائے للیانی سرگودھا بجوائے جس کی وجہ سے ہمیں اطلاع نہ ہو سکی، ہم آئندہ پیشی پر خود عدالت میں پیش ہوں گے اور اپنے اوپر لگائے گئے الزام کے بارے میں عدلیہ کو آگاہ کریں گے، ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی پی پی 175تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسٹر جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے رانا شہزاد کی جانت سے قتل کے مقدمہ میں ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل پر سماعت پر کرتے ہوئے ایم پی اے یعقوب ندیم، اصغر علی، ارشد علی ودیگر کے نا قابل وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 6مئی کو پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے، جس پر ایم پی اے یعقوب ندیم، اصغر علی، ارشد علی ودیگرنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، ہمارے مخالفین نے اہلمند وغیرہ سے ساز باز ہو کر اطلاع للیانی قصور کی بجائے للیانی سرگودھا بھیجتے رہے ہیں جس کی وجہ سے آج تک ہمیں اطلاع ہی نہیں ہو پائی، اگر اطلاع ہوتی تو ہم خود عدالت میں پیش ہو کر اپنے اوپر لگائے گئے الزام کے حوالے سے عدلیہ کو اپنا موقف بیان کرتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)با اثر افرادپٹواری سے ساز باز ہو کر جعلی الاٹمنٹ کروا کر قبضہ کرنا چاہتا ہے،جوڑی سکیم کے تحت1952سے الاٹمنٹ ہمارے نام ہے اور قبضہ بھی تا حال ہمارے پاس ہی ہے، اعلی حکام فوری نوٹس لیں، عبدالستار و دین محمد کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق عبدالستار و دین محمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوڑی سکیم کے تحت 1952سے الاٹمنٹ 12ایکٹر واقع رائے خورد جھگیاں ہے اور تا حال قبضہ ہمارا ہے، موجودہ گندم بھی ہم نے ہی کاشت کی ہو ئی ہے، با اثر شخص نبیل حسن پٹواری مقصود سے ساز باز ہو کر 2011میں جعلی الاٹمنٹ تیار کروا کر ہماری زمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، 18/8/12کو ایڈیشنل کمشنر (ریونیو) بھی تصدیق کر چکا ہے، جبکہ اہلیان علاقہ بھی ہمارے قبضہ ہی کی تصدیق کرتے ہیں، آج تک معاملہ بھی ہمارے نام پر ہی ہے، ہم اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پٹواری مقصوداور نبیل حسن نامی شخص کو ہماری زمین پر قبضہ کرنے سے باز رکھا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)سی او یونٹ مصطفی آباد کی طرف سے ڈینگی لاروء کے حوالے سے شہر کے مختلف مقامات چیک کئے گئے، ٹائون کمیٹی مصطفی آباد نے ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ کی خصوصی ہدایت وٹی ایم او رائے محمد منشاء کی زیر نگرانی سی او مصطفی آباد محمد فاروق وسنٹری سپروائزر حنیف کے ہمراہ صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا اور مصطفی آبادمیں ٹائروں والی دوکانوں، خالی پلاٹوں شادی ہالوں، کباڑخانوں کو چیک کیا اور اور انہیں ہدایات کی گئی کہ شادی ہال مالکان کہیں بھی پانی نہ کھڑا ہونے دیں، ٹائروں کو مین فیروز پور روڈ سے ہٹا دیا جائے، اور ان میں پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے، خالی پلاٹ مالکان کو ہدایت جاری کی کہ خالی پلاٹ میں پانی اور گندگی جمع نہ ہونے دی جائے، بصورت دیگر سخت کاروائی کی جائے گی، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کہیں بھی پانی کھڑا دیکھیںیا گندگی کے ڈھیر دیکھیں تو میرے موبائل نمبر 03224217362پر اطلاع کریں فوری عمل در آمد کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)دوسری سالانہ نیشنل میڈیکل کانفرنس 23.24اپریل کو راشد لطیف میڈیکل کالج وعارف میموریل ہسپتال میں ہو گی،مہمان خصوصی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہورکے وائس چانسلرپروفیسر محمد اسلم ہوں گے، کانفرنس صبح نو بجے تا تین بجے تک جاری رہے گی،منسٹر شوشل ویلفیئر و خاندانی منصوبہ بیگم زکیہ شاہ نواز خصوصی شرکت کریں گی، تفصیلات کے مطابق دوسری سالانہ نیشنل میڈیکل کانفرنس 23.24اپریل کو راشد لطیف میڈیکل کالج وعارف میموریل ہسپتال میں ہو گی، تقریب کے مہمان خصوصی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہورکے پروفیسر فرخ زمان ہوں گے،منسٹر شوشل ویلفیئر و خاندانی منصوبہ بیگم زکیہ شاہ نواز خصوصی شرکت کریں گی، چیئرمین پروفیسر فرخ زمان، چیئرپرسن میڈیم صباحت ، سیکرٹری ڈاکٹر انور جمال صمدانی نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل میڈیکل کانفرنس میں ملک بھر سے آنے والے سنیئر پروفیسرز، ڈاکٹر ز اور سرجن حضرات میڈیشن سرجری، بچوں اور عورتوں کے امراض کے حوالے سے خصوصی مقالہ جات پیش کریں گے، جس سے لوکل ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف ودیگر وعملہ اور عوام الناس کی بڑی تعداد مستفید ہو گی، میڈیکل کانفرنس 23اور24اپریل کو صبح نو بجے تا دوپہر تین بجے تک جاری رہے گی۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126