جاپانی وزیر اعظم کے دفتر پر ڈرون، سیکیورٹی حکام میں کھلبلی مچ گئی

Drone

Drone

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے کے دفتر کی چھت پر ڈرون کی موجود گی سے سیکیورٹی حکام میں کھلبلی مچ گئی۔

ڈرون میں تابکار مواد کی مقدار بھی پائی گئی ہے۔ڈرون ٹوکیو میں جاپانی وزیراعظم کےدفتر کی چھت سے ملا،ڈرون میں تابکار مواد کی موجودگی کے ٹیسٹ کیےگئے۔

جس کے نتائج مثبت آئے ہیں ،ڈرون میں ایک چھوٹا کیمرہ اور پانی کی بوتل بھی موجود تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون یہاں کیسے آیا اور کس نے بھیجا ۔ان سوالوں کے جواب جاننے کیلئے تفتیش شروع کردی گئی ہے جاپانی وزیراعظم ایشیا افریقہ کانفرنس میں شرکت کیلئے انڈونیشیا گئے ہوئے ہیں۔