فیصل آباد: انصاف بزنس فورم کے سرپرست اعلیٰ محمد اجمل چیمہ ‘چیئر مین شبیر چاولہ ‘صدر چوہدری ظفر اقبال سندھو ‘جنرل سیکرٹری میاں تنویر یاض ‘سینئر وائس چیئر مین رانا سکندر اعظم کے علاوہ ظریف خان نیازی ‘میاں محمد طیب ‘عبداللہ خان دمڑ ‘مدثر جواد ‘کامران گیلانی ‘میاں حسین الدین ‘شیخ شفیق اور نعیم اللہ خان نے پارٹی کے 19 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدکی جانے والی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان کو معاشی و اقتصادی ترقی دروازہ کھولنے اور 2017ء تک 16ہزار میگاواٹ مزید بجلی قومی سسٹم میں شامل کرنے سمیت آٹھ مصنوبوں کا افتتاح اور 20ارب ڈالر کے پراجیکٹ مکمل کرنے کا حکومتی دعوی بہت جلد قوم کے سامنے بے نقاب ہوجائیگا۔
کاغذی اعداد و شمار اپنی جگہ اور ہر طرف خوشحالی و ترقی کی لہر بحر اپنی جگہ ‘موسم گرما جس شدت آتے ہی 18 گھنٹے یومیہ تک بڑھنے والا لوڈ شیڈنگ کا خوف وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی آنی جانیوں کا ظاہر کردیگا ۔19اپریل کو عید گاہ روڈ اور نڑ والا چوک میں بجلی کے ستائے لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ بھی حکمران ٹیلی وژن پر براہ راست دیکھ چکے ہیں۔