جنوبی کوریا اور امریکا کا نئے جوہری معاہدے پر اتفاق

Nuclear Contract

Nuclear Contract

سیول (جیوڈیسک) معاہدے کے تحت جنوبی کوریا کو پُرامن جوہری سرگرمی میں اضافے کی اجازت ہوگی۔ یہ مذاکرات اکتوبر 2010ء کو شروع ہوئے جو کہ 1974ء کے معاہدے پر نظر ثانی کے لئے تھے

جس کے تحت جنوبی کوریا پر ہتھیاروں کے پھیلائو کے خدشے کے پیش نظر فیول ری پراسیسنگ پر پابندی عائد تھی کیونکہ اس سے ملک ایٹم بم بنانے کا اہم جز پلوٹونیم حاصل کر سکتا تھا۔

جنوبی کوریا نے توانائی پیداوار کے لئے امریکا پر فیول سینٹ کی ری سائیکلنگ کی اجازت دینے کے لئے سخت دبائو ڈالا ہے۔

امریکی عہدیداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس طرح کا اقدام ہتھیاروں کے عدم پھیلائو بارے عالمی کوششوں کو متاثر کر سکتا ہے۔