چلی میں چار دہائیوں سے خاموش آتش فشاں نے راکھ اگلنا شروع کر دی

Ashes

Ashes

پورٹو مونٹ (جیوڈیسک) جنوبی چلی کے علاقے پورٹو مونٹ میں واقع آتش فشاں Calbuco نے راکھ اور دھواں اگلنا شروع کر دیا۔ ماہرین کے مطابق آتش فشاں تینتالیس برس سے خاموش تھا۔

مقامی زلزلہ پیما مرکز نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے اور آتش فشاں کے ارد گرد دس کلومیٹر کے علاقے میں رہنے والوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

چلی میں دو ہزار آتش فشاں ہیں جن میں سے نوے متحرک ہیں اور آتش فشاں Calbuco کو خطرناک سمجھا جاتا ہے۔