بنگلہ دیش سے شکست، قومی ٹیم رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر چلی گئی

Pakistan vs Bangladesh

Pakistan vs Bangladesh

لاہور (جیوڈیسک) کپتان بدلا، ٹیم بدلی پر افسوس کہ ہار پہ ہار والی تقدیر نہ بدل سکی یعنی کل کے بچوں بنگالی کھلاڑیوں نے دھول چٹا دی وہ بھی اپنے گھر بلا کر۔

سیریز کے تیسرے ون ڈے میں بھی شکست جیسے پاکستان کرکٹ کے” تابوت میں آخری کیل” ثابت ہوئی۔ پہلے میچ میں اناسی رنز کی ہار سے عالمی چیمپئن ٹیم کی عقل ٹیکانے آئی اور پھر سات وکٹ کی ناکامی اور آخر میں وائٹ واش سے نری بدنامی۔

سولہ سال بعد پہلی سیریز پھر وائٹ واش گرین شرٹس پر جیسے سیاہ دھبہ سا بن گئی۔ رینکنگ میں بھی آخری نمبروں پر جانے کا دھچکا لگا۔ پہلے ہی ساتویں پر تھے اب نمبر آٹھ ہونے کا تمغہ بلکہ طوق گلے میں پڑ گیا ہے۔

ناکامیاں ہیں کہ پچھلے سال سے ٹیم پاکستان کا مسلسل پیچھا کر رہی ہیں۔ سری لنکا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے دو سیریز اور اب بنگلا دیش سے بری شکست افسوس پاکستان کرکٹ کو یہ دن بھی دیکھنا تھے۔