کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن ضلع کورنگی کے صدر سید امجد علی شاہ نے کہا ہے کہ 26اپریل کو ککری گرائونڈ پیپلز پارٹی کا کامیاب جلسہ عام شہر کراچی کا سیاسی منظر نامہ تبدیل کردے گا ۔ثابت ہوجائے گا شہر کراچی بھٹو کے چاہنے والوں کا شہر ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن ضلع کورنگی کے زیر اہتمام 26اپریل جلسہ عام ککری گرائونڈ کے سلسلے میں لائحہ عمل ترتیب دینے کے لئے کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا سید امجد علی شاہ نے کہاکہ 26اپریل کو لیاری ککری گرائونڈ کا جلسہ عام عوامی قوت کا مظاہرہ ثابت ہوگا۔
انہوں نے کارکنان اور عوام سے اپیل کی کہ وہ 26اپریل کو ککری گرائونڈ پہنچ کر یہ ثابت کردیں کہ یہ شہر عوام دوست اور امن پسندوں کا شہر ہے سید امجد علی شاہ نے کہاکہ 26اپریل کو مرکزی آفس گولڈن ٹائون سے بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن کا قافلہ ککری گرائونڈ جلسہ عام میں شرکت کے لئے روانہ ہوگا۔
سید امجد علی شاہ نے کہاکہ بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن ضلع کورنگی ککری گرائونڈ کے جلسہ عام میں بھر پور قوت کا مظاہرہ کرے گی۔